ملتان : ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی طارق آباد کے اندورنی علاقوں میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ

54

ملتان، 07 فروری (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں شہر کی صفائی کیلئے خود میدان مین نکل پڑے،ڈپٹی کمشنر نے طارق آباد کے اندورنی علاقوں میں صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ  کی ۔انہوں نے شہریوں اور دکانداروں میں آگاہی پوسٹر بھی تقسیم کئے ۔

 ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ  تاجر برادری اور عوام صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دے ۔طارق آباد،رشید آباد اور نواحی علاقوں سے 100 ٹن کوڑا کرکٹ ایک روز میں صاف کرے۔

انہوں نے کہا کہ مہینہ صفائی کے دوران پورے شہر سے گندگی کے ڈھیر صاف کرینگے۔ شہر اولیاء کو پاک و صاف بنانے کو مشن بنارکھا ہے۔

اس کے علاوہ  منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فاروق ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفنگ بھی دی۔