ملتا ن: یوم یکجہتی کشمیر ،چوک نواں شہر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

22

ملتان، 05 فروری (اے پی پی ): یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چوک نواں شہر سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی میں بھارت کا 74سالہ غاصبانہ قبضہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا  گیا ۔

ریلی کی قیادت مرکزی انجمن تاجران کریانہ رٹیلرز پنجاب کے صدر میاں آفاق انصاری  کے  ہمراہ ملک صفدر نواز،اظہر اقبال،لطیف بلوچ،یاسررجونہ۔بلال احمد،مُحَمَّد عرفان،کاشف ریاض،مہدی حسن،حیدرعلی،مُحَمَّد بلال،مُحَمَّد قاسم،چوہدری یہیٰ،صابر علی،مُحَمَّد عمران ودیگر  نے کی۔ ریلی میں  کریانہ ریٹیلرز نے بھی بھرپور شرکت کی۔

سورس : وی این ایس ، ملتان