لاہور،12 فروری (اے پی پی): چیف آپریٹنگ آفیسر نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ڈاکٹر ارشد قائمخانی نے صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت پورے پاکستان میں دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں اور علاقائی حکومتوں کو پوری طرح سپورٹ کر رہی ہے۔ پورے پاکستان میں 850 سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال ہیلتھ کارڈ کے پینل پر آ چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد پرائیویٹ ہسپتال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی اور علاقائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور 31 مارچ تک ایک ہزار ہسپتال اس پروگرام میں رجسٹرڈ کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت پورے پاکستان میں دستیاب ہو گی کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے یا علاقے سے تعلق رکھتا ہوں وہ کسی دوسری جگہ پر جاکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گا۔ انھوں نے میڈیا سے یہ درخواست کی کہ وہ اپنا کردار ادا کرنے اور اس پروگرام سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی لوگوں تک پہنچائے تاکہ لوگ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔
ڈاکٹر قائم خانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وہ شادی کے وقت فوری نکاح نامہ رجسٹر کروائیں اور اس کے علاوہ پیدائش کے وقت بچوں کا اندراج فوری کروائیں تاکہ ان کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکے۔