بیجنگ،04 فروری (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے پہلے حکمران ہیں جنہیں اولمپکس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
جمعہ کو یہاں وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا رسمی طور پر آغاز ہو چکا ہے، آج وزیراعظم نے 18 سے زائد سیکٹرز میں ویڈیو کانفرنسز کیں۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے سب سے بڑے ٹی وی چینل سی جی ٹی این کو انٹرویو بھی دیں گے جبکہ کاروباری ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سے 20 زائد سربراہان مملکت اس تقریب میں آج شرکت کریں گے۔











