چترال؛لاکھوں روپے مالیت کی  دیار کی لکڑی غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام،سات ملزمان گرفتار

12

چترال،04فروری(اے پی پی):محکمہ جنگلات کی بڑی کارروائی  لاکھوں روپے مالیت کی  دیار کی لکڑی غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

 محکمہ جنگلات کے عملہ نے  تین ٹرکوں میں غیر قانونی طور پر لے جانے والا دیار کی قیمتی لکڑی پکڑ کر سلیپر اپنے قبضے میں لے لئے جبکہ سات ملزمان بھی گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کیے گئے جن کو بعد میں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔