وزیر ایکسائز ,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد سے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن  کی ملاقات

36

لاہور ,3 فروری ( اے پی پی ) وزیر ایکسائز ,ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد سے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے ہیں عوامی سہولت کیلئے جدت کے شاہکار منصوبے بائیومیٹرک کی شروعات کیں محکمہ ایکسائز کو پیپرلیس بنا رہے ہیں  بائیومیٹرک سسٹم کے تکنیکی مسائل دور کر رہے ہیں سمارٹ کارڈ کا ڈیڈ لاک صفر پر آچکا ہے صارفین کو سمارٹ کارڈ باقاعدگی اور تسلسل سے جاری ہو رہے ہیں,انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس کا ڈیڈ لاک جلد سے جلد ختم کررہے ہیں کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تحفظات سنے ہیں , کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لے رہے ہیں پنجاب حکومت مفاد عامہ کے تحت منصوبہ جات کا آغاز کررہی ہے,حافظ ممتاز احمد نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کیلئے کوشاں ہیں۔