پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ 22-2021 کے ٹرائلز ملتان بورڈ کے گراونڈ میں منعقد کیے گئے

12

ملتان،10فروری ( اےپی پی):پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ 22-2021 کے ٹرائلز ملتان بورڈ کے گراونڈ میں منعقد کیے گئے۔پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپئن شپ ٹرائلز میں وومن یونیورسٹی ملتان اور گورنمنٹ گرلز کالج خانیوال اور گورنمنٹ گرلز کالج بوریوالہ گورنمنٹ  گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تلمبہ اور گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سکول اور دیگر کالجز اور سکولوز نے کرکٹ ٹرائلز میں حصہ لیا اور ٹرائلز کے آخر میں گرلز کرکٹ کھلاڑیوں کے نام بتائے گئے جن میں وومن یونیورسٹی کی طلبہ عائشہ رحمان اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول تلمبہ طوبہ ظفر اور امن فاطمہ کمپری ہینسو سکول کی طلبہ رمشا شہزادی گورنمنٹ کالج خانیوال سے ربنا بتول اور گورنمنٹ کالج بوریوالہ سے مصباح شفیق اور مقدس ریاض اور ایمن رمضان اور دیگر گرلز کھلاڑیوں کے نام بتائے گئے۔