پاکستان کی حکومت ، اپوزیشن ، عوام اور تمام اقلیتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں، گورنر پنجاب کا ریلی سے خطاب

11

لاہور۔5فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورصوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور تر جمان پنجاب حکومت حسان خاور کی قیادت میں گور نر ہائوس میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت ، اپوزیشن ، عوام اور تمام اقلیتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر یوں کا بھر پور مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی سمیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں سب سے پہلے میں کشمیر یوں کے حقوق اور انکی آزادی کی بات کر تاہوں اور اس بات میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اسوقت خطے میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔