کشمیریوں کی ریلیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر ضرور آزاد ہو گا، گورنر پنجاب کا ریلی سے خطاب

12

لاہور۔5فروری (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرورصوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال اور تر جمان پنجاب حکومت حسان خاور کی قیادت میں گور نر ہائوس میں کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ،ریلی میں تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ریلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی ریلیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر ی بہن بھائی پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کی قر بانی دے رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان وعدے کے مطابق کشمیر یوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی کشمیر کے معاملے ایک پیج پر ہیں انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات ملے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان۔