کوئٹہ،07 فروری(اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لیویز فورس کی پریڈ کا معائنہ کیا۔ لیویز فورس کے دستہ کو پریڈ کےلئے پاک فوج نے تربیت دی ہے، پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان لیویز فورس کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا ہےپاک فوج بلوچستان کی فورسز کو دہشت گردی سے نمٹنے اور ایک بہترین فورسز میں ڈھالنے میں گرانقدر معاونت دے رہی ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز ہے کہ لیویز فورس 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ میں بلوچستان کی نمائندگی کریگی اور لیویز فورس کی نمائندگی سے بلوچستان کا نام روشن ہوگالیویز فورس کو بہترین فورس بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کرینگے۔











