پنجاب حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر فنڈز خرچ کر ہی ہے؛ ایم پی اے میاں فرخ متاز خاں مانیکا

11

پاکپتن،25 فروری (اے پی پی): ایم پی اے میاں فرخ متاز خاں مانیکا  نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مقامی سطح پر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، پنجاب حکومت صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر فنڈز خرچ کر ہی ہے تاکہ مقامی سطح پر محروم معیشت لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے اور انہیں مقامی سطح پر بہترین علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں، طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔

 ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں فرخ متاز خاں مانیکا نے رورل ہیلتھ سنٹر کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال  بونگہ حیات کی تعمیر کا تخمینہ14 کروڑ روپے ہے اور اس میں 30بیڈز کی سہولت میسر ہوگی، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی بلاک بھی بنایا جائے گا، ٹی ایچ کیو ہسپتال بنگہ حیات کی تکمیل ایک سال میں ہو گی۔

 ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ  ہسپتال کی تعمیر جدید طرز پر کی جائے اور اس کی تعمیر پر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی میں زاتی طور پر مانیٹرنگ کروں گا، ہر وارڈ میں تمام مطلوبہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، تمام متعلقہ اداروں کے افسران حکومتی ہدایات پر سو فیصد عمل درآمد کرتے ہوئے ہسپتال کی قلیل مدت میں تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ مقامی سطح پر عوام کو جدید طرز پر طبی سہولیات میسر ہوں، اس ترقیاتی منصوبے کی تکمیل باعث مسرت ہے۔

اس موقع پر   سابق ضلع نائب ناظم میاں اسداللہ ممتاز مانیکا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد،  ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شو کت،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے،