الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹا جائے گا ؛ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسربٹگرام

6

بٹگرام ، 25 فروری  (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسربٹگرام نے امیدواران تحصیل چیئرمین کی موجودگی میں میڈیا کو آمدہ بلدیاتی انتخابات کیلئے متعین کردہ ضابطہ اخلاق پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، جن پولنگ سٹیشنز میں خواتین کی ووٹنگ دس فیصد سے کم ہوگی وہاں دوبارہ الیکشن کا انعقاد کریں گے، ووٹنگ عمل میں خواتین کو شامل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن بھر پور کوشش کریگی، بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی نمائندگی انتہائی ضروری ہے۔