پنجاب کی 65فیصد آبادی کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ دے دیا گیا ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

38

لاہور, فروری 4(اے پی پی):   صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے این اے125کی یوسی 51اور یوسی66 کے اہل علاقہ میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردئیے۔اہل علاقہ نے ڈاکٹریاسمین راشدزندہ آبادکے نعرے لگائے اور معصوم بچوں نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو گلدستے پیش کئے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنادرینہ خواہش تھی۔صحت کی بہترسہولیات پنجاب کے ہرشہری کا بنیادی حق ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کوصحت کی بہتراور مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے پنجاب کے ہر خاندان کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈدینے کا فیصلہ کیا۔ الحمدللہ آج تک پنجاب کی 65فیصدآبادی کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ دے دیاگیاہے۔ پنجاب کے ہرخاندان کے سربراہ کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ دیاجارہاہے۔   پنجاب میں ہرخاندان کا سربراہ اپنے اہل خانہ سمیت10لاکھ روپے تک کا منتخب شدہ سرکاری و نجی ہسپتالوں سے علاج کرواسکتاہے۔