پنجاب کےکین کمشنر زمان وٹو کاکسانوں کے مسائل سننے کے لئے چنیوٹ کا دورہ

32

چنیوٹ،02 فروری(اے پی پی): پنجاب کےکین کمشنر زمان وٹو نے کسانوں کے مسائل سننے کے لئے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید نذارت علی کے ہمراہ کسانوں اور شوگر ملز کے نمائندوں سے میٹنگ کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملز مالکان 15 دن کے اندر کسانوں کے واجبات کی ادائیگی کو بنائیں۔کسانوں کی طرف سے شکایات پر شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔15 دن کے اندر کسانوں کے اکاؤنٹس میں پیمنٹس کا ٹرانسفر یقینی بنائیں۔

انہوں نے کسانوں کو دی جانے والی پیمنٹس کی تفصیلات کو بھی چیک کیا اور کہا کہ حکومت کی سخت ہدایات ہیں کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔