چمن: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چمن  شہر میں ریلی نکالی گئی اور تقریب  کا انعقاد کیاگیا

8

چمن 05 فروری (اے پی پی )کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے چمن  شہر میں  ریلی نکالی گئی ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان مندوخیل کی  زیرصدارت  ریلی نکالی گئی ,ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ شہر کی فضاء کشمیر بنے گا پاکستان ،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی  کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور کشمیر ڈے کے حوالے سے  ڈپٹی کمشنر آفیسر چمن یکجہتی کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ,تقریب  میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران سیاسی و قبائلی عمائدین سکولوں کے طلباء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان مندوخیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے  گی اور  بھارت نے  بین الاقوامی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لاکھوں مسلح فوجیوں کو نہتے کشمیریوں پر مسلط کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام کا مسئلہ انکی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔