چنیوٹ؛ پرائس کنٹرول کے نظام میں شفافیت لانے کے لئے ای چالان کا نظام متعارف کرادیا گیا

6

چنیوٹ، 23 فروری(اے پی پی ):  حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کے نظام میں شفافیت لانے کے لئے ای چالان کا نظام متعارف کرادیا گیا-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی زیر نگرانی ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس کی ای چالان نظام  بارے ٹریننگ کرائی گئی-سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر عمر حیات نے مجسٹریٹس کو نئے نظام بارے ٹریننگ دی،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ناجائز منافع خوروں کیخلاف شکنجہ مزید کسنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای چالان نظام سے جرمانوں کے نظام میں شفافیت آئی گی ۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خور کو جرمانہ کرنے کے بعد فوری ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عادی ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات کا اندارج کرایا جائے، عوام کو جیب پر ڈاکہ ڈالنے والے کسی رعایت کے قابل نہیں۔