چینی صدر کے ساتھ مفصل گفتگو، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لئے اٹھاۓ گئے اقدامات کا چین معترف ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس

18

اسلام آباد۔6فروری  (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے اتوار کو  وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدر کے ساتھ مفصل گفتگو، پاکستان کی طرف سے افغانستان کے لئے اٹھاۓ گئے اقدامات کا چین معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کا دورہ چین ہماری توقعات سے بھی زیادہ کامیاب رہا، سرمائی اولمپک  تقریب میں  مختصر پاکستانی دستے کا چینی عوام نے جس طرح استقبال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، چین اور پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چین اور پاکستان کی سوچ میں یکسانیت  ہے، مارچ کے آخری ہفتے چین کا دورہ کروں گا، بیجنگ میں افغانستان کے تمام ہمسایہ ملکوں کا اہم اجلاس ہوگا۔