کرک ؛ تینوں تحصیلوں  میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کل (13 فروری) کو ہونگے

34

کرک،12 فروری(اے پی پی):کرک کی تینوں تحصیلوں کے بعض اضلاع   میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات کل (13 فروری) کو ہونگے۔

کل کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تحصیل تحت نصرتی کے 38 پولنگ اسٹیشن  میں کل 104 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں 44 مردانہ اور 60 زنانہ پولنگ ہیں، جس میں کل 49516 ووٹر ہیں جن میں 20132 مردانہ اور 29384 زنانہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

تحصیل کرک میں  کل 14 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ  ہو گی جس کے لئے کل 40 پولنگ  بوتھ بنائے گئے ہیں ،جن میں سے 7 پولنگ  بوتھ مردانہ اور 33 پولنگ بوتھ پر کل 20439 ووٹرز  ہیں،جس میں 4446 مردانہ ووٹرز  جبکہ 15993 زنانہ ووٹرز  اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے 4 پولنگ اسٹیشن میں کل 9 پولنگ بوتھ  بنائے گئے ہیں جس میں 3 پولنگ بوتھ مردانہ جبکہ 6 زنانہ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں کل 4164 ووٹرز ہیں جن میں 1180 مردانہ ووٹرز  اور 2984 زنانہ ووٹرز  اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔

تمام پولنگ اسٹیشنز  میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن پر پولیس کا ایک اے ایس آئی 14 سپاھی ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ آرمی کے دستے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہینگے اور گشت کرینگے۔

سورس: وی این ایس، کرک