کوئٹہ پولیس نے تین ماہ کے دوران 13 سو 64 ملزمان کو گرفتار، 15 سو 53مقدمات درج ، 46 مختلف ہتھیار برآمد کیے گئے

65

کوئٹہ،23فروری(اے پی پی ): ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے کہا ہے  کہ کوئٹہ پولیس نے تین ماہ کے دوران 13 سو 64 ملزمان کو گرفتار، 15 سو 53مقدمات درج کیے جبکہ ہوائی فائرنگ پر 45 افراد گرفتاراور 46 مختلف ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران  بتایا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے تین ماہ کے دوران 13 سو 64 ملزمان کو گرفتار، 15 سو 53مقدمات درج کیے جبکہ منشیات کے 97 کیسز درج اتنے ہی ملزمان گرفتار کیے گئے،ہوائی فائرنگ پر 45 افراد گرفتار، 46 مختلف ہتھیار برآمد کیے گئے ہے۔  انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز  لڑکی کی بوری بند لاش ملنے پر 24 گھنٹے کے اندر نا معلوم ملزمان گرفتار کیا گیا۔

 ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ کچلاک میں 6 دکانوں میں ڈکیتی کے 6 ملزمان گرفتار کیے گئے  واردات میں ملوث  تین ملزمان کو بروقت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے  39 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے جبکہ سریاب روڈ  میں موٹر سائیکل چھینے والا گروں سمیت ڈکیتی میں ملوث  ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ لیاقت بازار میں جیولری کی دکانوں میں ڈکیتی میں ملوث  گینگ کے تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہے جن کے قبضے سے  80 ہزار 350روپے برآمد کئے گئے ہیں۔