کوہ سلیمان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لئے پمپس،ڈیمز او ردیگر سکیمیں مکمل کرائیں گے ;وزیر اعلیٰ پنجاب

38

لاہور3 فروری ( اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بارتھی میں  قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت کے ساتھ ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرا رہے ہیں وہاں بھی گئے جہاں کوئی نہیں گیا او روہاں بھی کام کروارہے ہیں جہاں کوئی کام نہیں ہوا تھا تاریخ کی واحد حکومت ہے جس کے دامن پہ کرپشن کا کوئی داغ نہیں -سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ایک لاکھ 30ہزار نوکریاں دے رہے ہیں بلوچ لیویز اور بارڈر ملٹری پولیس میں بھرتیاں کر رہے ہیں علاقے میں لائیوسٹاک کے فروغ کے لئے  50ہزار روپے تک کے قرضے دئیے جائیں گے -مسائل کے حل کے لئے عوام سے رابطے میں ہوں بارتھی پسماندہ ترین علاقہ تھا ، ساڑھے 3 برس میں  ترقی کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے740 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ عوام دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے -انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان میں بارڈر ملٹری پولیس کے نئے تھانے اورچوکیاں بنا رہے ہیں طلبا و طالبات کے لئے  کوہ سلیمان سنٹر آف ایکسیلینس بنارہے ہیں کوہ سلیمان کے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لئے پمپس،ڈیمز او ردیگر سکیمیں مکمل کرائیں گے وہ وقت آرہا ہے جب تحصیل کوہ سلیمان میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی علاقے کے نوجوانوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی آف تونسہ بنا رہے ہیں عوام کی ترقی کے لئے دن را ت کام کررہے ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے مسائل ا ب ملتان اوربہاولپور میں ہی حل ہوں گے میری پوری ٹیم عوام کی خدمت پر مامور ہے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے بھی خطاب کیا۔