ایبٹ آباد،12 فروری (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختو نخوا برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی سیف نے گلیات نتھیاگلی میں تین روزہ سنو فسٹیول میلے کا افتتاح کردیا ہے۔افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختو نخوا برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹرمحمد علی سیف نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے با ت چیت کرتے ہو ئے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہورہی ہے کہ گلیات میں تین روزہ سنو فیسٹیول میلے کاانعقاد کیاجارہاہے، جس سے عوام کوسیاحت کیساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کوبھی فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختو نخوا محمود خا ن کا روز اول سے ہی خیبر پختو نخوا کوٹیراریسٹ سے ٹورازم میں تبدیل کرنے کا ویژن تھا۔آج ان ہی کی ہدایات پر گلیات کی سیاحت کوفروغ مل رہا ہے اور اس طر ح کے فیسٹو ل شروع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سیاحت کابیڑہ غرق کردیاتھا لیکن اب ہم سیاحت کومزید فروغ دینے میں اپنابھرپورکردار ادا کررہیں ہیں، جی ڈی اے کے زیراہتمام پچھلے پانچ سالوں سے گلیات میں اس طرح کے سنو فیسٹیول کاانعقادکیاجارہاہے جوکہ ہمارے لیے خوش آئند بات ہے۔
بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ پورے صوبے میں سیاحت کوفروغ دیا جارہا ہے، پچھلی حکومتوں کے دور میں جن اضلاع میں سیا حت کی تر قی کے لئے کوئی کا م نہیں ہوا، ہما ری حکو مت ان اضلا ع میں بھی سیا حت کے فروغ اور تر قی کے حوا لے سے بھر پور اقدا ما ت اٹھا رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ہمیں مل جل کرسیاحت کوفروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میری عوام سے گزارش ہے کہ اس تین روزہ گلیات سنوفیسٹیول میں ضرورشرکت کریں اورموسم اورکھیلوں سے لطف اندوز ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے صوبہ کوگزشتہ بیس سالوں کے دوران دہشت گردی سے کافی نقصان اٹھاناپڑا لیکن اب اللہ تعا لی کے فضل و کر م سے امن ہی امن ہے اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ پورے صوبے میں سیاحت کے حوا لے سے مثبت سرگرمیاں شروع کی جاہیں تاکہ ان علاقوں میں روزگار کے زیا دہ سے زیا دہ مواقع پیدا ہوں تاکہ علاقے میں معاشی طور پر خو شحا لی اور تر قی آئے اور ہما ری عوا م معا شی طور پر مضبوط ہوں۔
سورس: وی این ایس،ایبٹ آباد