ہرنائی،19 فروری (اے پی پی): منشیات کے خلاف عوام میں شعور آگاہی کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر سردار عبد المجید جوگیزی، ایس ایچ او محمد اکبر سمیت اساتذہ کرام اور طلباء نے کثرتعداد میں شرکت کی۔
ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوکر پریس کلب پہنچی، جہاں مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ منشیات کا ابھراتا ہوا رجحان معمار ان قوم کو برباد کردے گا، ہمارے نوجوانوں کو منشیات نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کا قیام ہم سب کی زمہ داری ہے۔
سورس: وی این ایس، ہرنائی