یوم یکجہتی کشمیر؛ لسبیلہ میں بھی ریلیوں کا انعقاد،شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان، ہم لیکر رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے

30

لسبیلہ،05 فروری (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح لسبیلہ میں بھی کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی ہیڈ کوارٹر اوتھل میں ڈپٹی کمشنر افتخار بگٹی کی سربراہی میں کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی۔حب میں سنئیر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی اور رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں لسبیلہ کی اقلیتی برادری بھی بھوتانی کارواں کی ریلی میں شریک اقلیتی برادری کی جانب سے کشمیری عوام سے بیمثال یکجہتی کا مظایرہ  کیا گیا۔ شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔ شرکاءنے کشمیر بنے گا پاکستان ہم لیکر رہیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی رپورٹرز پریس کلب سے شروع ہوکر بلدیہ ریسٹ ہاؤس پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔

انتظامیہ کے ز یر نگرانی حب اور تحصیل بیلہ میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں سرکاری محکموں کے افسران سول سوسائٹی نمائندگان شہریوں اور تاجران سمیت  حب،گڈانی ساکران سیمت مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سورس :وی این ایس، کوئٹہ