کوئٹہ 09 فروری (اے پی پی )صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کا پہلا مرحلہ حلقہ بندیاں ہے 1 فروری سے صوبے کے تمام 34 اضلاع میں حلقہ بندیاں ہوں گی فی وارڈ کی آبادی ایک ہزار سے 15 سو تک ہوگی میونسپل کمیٹی کی آبادی 15 ہزار سے 1 لاکھ ہوگی میونسپل کارپوریشن 1 لاکھ سے 5 لاکھ تک کی آبادی پر مشتمل ہوگا صوبے کے شہری علاقے میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن بنایا گیا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن 61 وارڈز پر مشتمل ہے شہری علاقوں میں 8 میونسپل کارپوریشن ہے صوبے بھر میں 54 میونسپل کمیٹیاں بنائی گئی ہے جو 718 وارڈز پر مشتمل ہے صوبے بھر کے دہی علاقوں میں 978 یونین کونسلز بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ 5 ہزار 933 وارڈز پر مشتمل ہے یکم فروری کو بلوچستان میں لوکل کونسلوں اور وارڈز کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں جاری کر دی گئی ہے جنہیں اپنے وارڈز پر اعتراضات ہیں وہ 9 مارچ تک رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن کے تمام قوانین پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔











