کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں سرسبزوشاداب بورے والا مہم کا آغاز کردیا گیا

5

 بورے والا، 09 مارچ(اے پی پی ): کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں سرسبزوشاداب بورے والا مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ، سول سوسائٹی نیٹ ورک کی طرف سے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کی زیر قیادت پودوں کی مفت تقسیم کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج ہاسٹل گراونڈ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا نے کہا کہ شجر کاری ہمارا قومی فریضہ ہے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اس قومی مہم کو کامیاب بنانا چاہیے۔

 تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان میں 3 ہزار پودے تقسیم کئے۔