اسلام آباد،21مارچ (اے پی پی):افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کے ٹرسٹ فنڈ کے چارٹر پر دستخط کر دیئے گئے ۔تقریب پیر کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہیم طحہٰ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر محمد سلیمان الجاسر نے ہیومینیٹیرین ٹرسٹ فنڈ کے چارٹر پر دستخط کیے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بھی س موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں وزارت خارجہ، او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے 20 سے زائد اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











