امر بالمعروف اور نہی عن المنکر جلسہ؛ چترال سے بھی پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد کیلئے روانہ

48

چترال،27مارچ(اے پی پی): ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال سے  بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن  قافلے کی شکل میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔  وزیر اعظم عمران خان کے کال پر  چترال میں پی ٹی آئی کے کارکن گول دور چوک میں جمع ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر عبد الطیف کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔  عبد الطیف نے میڈیا کو بتایا کہ ہم  امر بالمعروف اور نہی عن المنکر  کی حق میں  اسلام آباد کے جلسہ میں شرکت کررہے ہیں۔

اقلیتی امور پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ کیلاش  بھی جلوس میں موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ثابت کریں گے کہ چوروں کا ٹولہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو  پارٹی قائدین کیجانب سے  ضروری ہدایات دینے کے بعد یہ قافلہ  اسلام آباد  روانہ ہوا  جو عمران  خان کے کال پر  اپوزیشن کے مقابلے میں  طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

سورس: وی این ایس، چترال