انڈیا نے اگر دوبارہ غلطی سے بھی کوئی میزائل پھینکا تو ایک کا جواب چار سے دیں گے؛ڈاکٹر شہباز گل

5

لاہور،13مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ انڈیا نے اگر دوبارہ غلطی سے بھی کوئی میزائل پھینکا تو ایک کا جواب چار سے دیں گے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے بھارت کو خبردار کیا کہ اپنے میزائلوں کا رخ اپنی طرف موڑ لو اگر دوبارہ غلطی کی تو ایک کا جواب چار سے دیں گے۔

سورس:وی این ایس، لاہور