اوکاڑہ۔11مارچ (اے پی پی):سکول کالج کی طالبات کو حراساں کرنے والے اوباش نوجوانواں کے خلاف پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان علی شہزاد اور علی شعیب کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 233/22 درج کر لیا۔قبل ازیں بھی طا لبات کے تعلیمی اداروں کے ارد گرد طالبات کی ویڈیو بنا کر بیہودہ گانوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے اور انہیں حراساں کرنے پر مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا گیا تھا۔ طالبات سے ہراسمنٹ کے واقعات کی وجہ سے ڈی پی او اوکاڑہ اور اے ایس پی سرکل دیپالپور کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے طالبات کے سکول کالجز کے اطراف میں ویجیلنس ٹیمز تشکیل دی ہیں جنہوں نے ایک ماہ کے دوران دو مقدمات درج کرکے 6 ملزمان کوگرفتار کر کے ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جس سے حراسگی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے











