اٹک،18 مارچ (اے پی پی): پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار کر لیا ہے جبکہ لوٹا گیا مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے گئے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی اوآفس اٹک میں پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے ایک خاتون کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا ۔انہوں نے بتا یاکہ مورخہ 27.02.2022 کو ایس ایچ او اٹک خورد کو اطلا ع ملی کہ چند بامسلح اشخاص ڈکیتی کی نیت سے حاجی شاہ کے پاس لنک روڈ پر بیٹھے ہیں کو حکمت عملی سے ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا جو نازی گینگ کے نام سے مشہور تھے جنکا سرغنہ ناظم علی عرف نازی ولد باغ علی سکنہ مانسر تحصیل حضرو ،اٹک جبکہ دیگر گینگ ممبران کے نام آصف عرف راکش ولد صابر حسین سکنہ مانسر تحصیل حضرو ، اٹک،اسماعیل شاہ ولد سید بہادر شاہ سکنہ صوابی حال مانسر تحصیل حضرو ،اٹک اوربابر عرف بوبی ولد مسعود پرویز ساکن مانسر تحصیل حضرو ،اٹک تھےجنہوں نے دوران ریڈ پولیس پارٹی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ بھی کی جسکا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔نازی گینگ کے ایک ممبر اوربابر عرف بوبی ولد مسعود پرویز ساکن مانسر تحصیل حضرو ،اٹک کی گرفتاری تاحال بقایا ہے جسکی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش عمل میں لائی گئی تو ملزمان نے مورخہ 17.02.2022 والی ڈکیتی جس میں قتل بھی ہوا کا اعتراف کیا ،جسکو شناخت پریڈ کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اٹک بجھوایا گیا جن کو مدعی مقدمہ نے درست طور پر شناخت کیا ۔دوران انٹیروگیشن ملزمان سے سرقہ شدہ طلائی زیورات اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
اہل علاقہ نے اٹک خورد پولیس کی اس کارروائی پر اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام چور و ڈکیت گینگز کا خاتمہ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔











