اٹک :سالانہ عرس بالا پیر سرکار کے موقع پر دو مخالف گروپوں میں فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت چار افراد جان بحق متعدد زخمی

40

اٹک،23 مارچ(اے پی پی) : بولیانوال گاؤں میں سالانہ عرس بالا پیر سرکار کے موقع پر دو مخالف گروپوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت چار افراد جان بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حاجی ملتانی گروپ کی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار عبدالرحمٰن بھی شہید ہو گیا ہے جبکہ  فائرنگ کاواقعہ میلےمیں قوالی کےدوران پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک راناشعیب محمود بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں روانہ کر دیں ، واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ بتایا جارہا ہے، اندھا دھند فائرنگ اور ہلاکتوں سے علاقہ میں کافی خوف وہراس پھیل گیا۔

سورس:وی این ایس،اٹک