بعض سرکاری تعلیمی اداروں میں ناقص صفائی ، ڈسپلن میں فقدان کے خاتمہ ،علوم و فنون کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی قدروں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،احسان  بھٹہ

39

نوشہرہ ورکاں، 31 مارچ(اے پی پی):بعض سرکاری تعلیمی اداروں میں ناقص صفائی کو بہتر بنانے۔ ڈسپلن میں فقدان کے خاتمہ ،علوم و فنون کے ساتھ ساتھ طلباء کی اخلاقی قدروں کو بہتر بنانے اور شہر میں  بھی صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنرگوجرانوالہ احسان  بھٹہ نے نوشہرہ ورکاں میں دورہ کے دوران ایک درجن کے قریب  سرکاری اداروں کے وزٹ کے دوران کیا ۔

کمشنر گوجرانوالہ سرکاری دفاتر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل نوشہرہ ورکاں پہنچے اور میونسپل کمیٹی افس، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال،کیو ڈی پی ایس سکول اور زیر تعمیر  نئی عمارت، نوکھر روڈ پر زیر تعمیر اسٹیڈیم، چلڈرن پبلک پارک  کی تعمیر کے لیے مجوزہ بدورتہ روڈ پر واقع اراضی، اسپیشل ایجوکیشن سکول، بوائے ڈگری کالج ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک، اسسٹنٹ کمشنر اور دیہی مرکز مال آفس۔کے علاوہ  بس اسٹینڈ کے شیڈ کے نیچے لگائے گئے فنکشنل  رمضان بازار کا بھی وزٹ کیا ۔ اڑھائی گھنٹے کی مسلسل مصروفیت کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عمران صفدر وڑائچ ۔ وائس چیئرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد  اور پولیس کا دستہ بھی انکے ساتھ موجود رہا۔

کمشنرگوجرانوالہ احسان بھٹہ نے  رمضان بازار میں معیاری اشیاء کنٹرول ریٹ اور مناسب داموں فراہمی کے لیے موجود دیکھ کر اور بہترین سٹال سجانے پر  مسرت کا اظہار کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ۔سدرا ڈار اور میونسپل کمٹی کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی ۔محکمہ صحت۔اور ریسکیو 1122  اور سیکیورٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔

کمشنر گوجرانوالہ احسان بھٹہ نے اسپیشل ایجوکیشن سکول میں خراب کھڑی گاڑی کو مرمت کرواکر استعمال میں لانے ، نظام تعلیم کو تسلسل کے ساتھ چلانے  اور بوائے ڈگری کالج میں واش رومز کی صفائی بہتر بنانے ، سیم زدہ دیواروں پر وال پیپر لگا کر ماحول کو جاذب نظر بنانے کی ہدایت کی اور ڈگری کالج میں پانچ سو سے زائد طلباء کے زیر تعلیم ہونے کی صورت بھی کمپیوٹر لیب نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کیا اور کمپیوٹر لیب بنانے کی ہدایت کی۔