بہاولنگر؛ بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، باپ اور بیٹی جاں بحق، 3 افراد زخمی

24

بہاولنگر،12 مارچ ( اے پی پی ):   علاقہ روہانہ سٹاپ منڈی صادق گنج کے قریب بس اور موٹر سائیکل میں  تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے ۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ اللہ دتہ اور اسکی 4 سالہ بیٹی نورین شامل ہیں،  بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے   جبکہ  پولیس نے موقع پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

سورس؛وی این ایس، بہاولنگر