تئیس  مارچ ہماری تاریخ کا عظیم دن ہے، آج ہم یہ عہد کریں کہ اس پاکستان کو وہ پاکستان بنائیں جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا؛ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

16

 لاہور،23 مارچ (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یوم پاکستان پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ملکی سرحدوں کی حفاظت اور امن کے لیے قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ 23 مارچ ہماری تاریخ کا عظیم دن ہے، آج ہم یہ عہد کریں کہ اس پاکستان کو وہ پاکستان بنائیں جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔ ہم پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پاکستان کے قیام کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی آزادی ملی ہے۔انہوں  نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اپنے پیارے پاکستان کو مضبوط خوشحال اور پر امن بنانا ہے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آج مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

 چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ عمران خان قائد اور اقبال کے مشن کے مطابق پاکستان کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ وطن عزیر ہمارے آباو اجداد نے جہد مسلسل اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ ہمارا نظریہ صرف ایک ہے، وہ یہ کہ ملک کی ترقی اور اسے آگے لے کر جانا ہے ۔  آج سب عہد کریں ہم  انفرادی اور اجتماعی طور پر  ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے زریں اصول ایمان، اتحاد تنظیم پر عمل کریں گے۔ آئیے باہمی اختلافات بھلا کر ایک قوم بن کر سوچیں۔

سورس:وی   این ایس، لاہور