پشاور، 23مارچ(اے پی پی): صوبائی معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی اور خودمختاری سے وفاداری کی تجدید کا دن ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان کے قیام کے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے ملک پر فخر کریں، کیونکہ اسی ملک کے دم سے ہی سب کی پہچان و عزت قائم ہے۔
سورس:وی این ایس، پشاور