تھرپارکر،23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان کے موقع پر مٹھی، ننگرارکر میں تاجر برادران کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی صادق چوک مٹھی سےشروع ہو کر کشمیر چوک پر اختتام پذ یر ہوئی ۔
ریلی میں تاجر برادری ے صدر بابو اسلم قائم خانی، شام سندر، کملیش کمار موتی میڈیکل اسٹور ، سومار بجیر، کملیش کمار کھٹوانی، جئہ پرکاش لوہانہ، جئہ پرکاش آسنانی، سروپ چند سادہوانی سمیت دیگران نے شرکت کی۔انہوں نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی آزادی اور خودمختیاری کا دن ہے۔پاکستان کے قیام کے مقاصد کے حصول کے لیے ہم سب کو کوشش جاری رکھنی ہے۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
سورس : وی این ایس ، تھرپارکر