جشن بہاراں کے سلسلہ میں پاکپتن اور عارف والا کی ٹیموں کے مابین والی بال کے دوستانہ میچ کا انعقاد

36

پاکپتن،20 مارچ (اے پی پی): پاکپتن میں جشن بہاراں کے سلسلہ میں پاکپتن اور عارف والا کی ٹیموں کے مابین والی بال کا دوستانہ میچ کھیلا گیا،دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔

عارف والا کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن بہاراں والی بال کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔میچ کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن شرجیل شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر عارف والا اظہر طارق وٹو نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیئے۔شائقین نے حکومت پنجاب کے جشن بہاراں کے موقع پر کھیلوں کے انعقاد کو بے حد سراہا۔