“جشن چنیوٹ ” کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا

25

چنیوٹ،08 مارچ (اے پی پی ): “جشن چنیوٹ ” کے حوالے سے پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر کی نمائش کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔صدر فرنیچر ایسوسی ایشن دانش نعیم فخری سمیت دیگر عہداران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے فرنیچر کی نمائش پر لگائے گئے تمام ارٹیکلز کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کا فرنیچر دنیا میں اپنا الگ مقام رکھتا ہے۔فرنیچر نمائش میں سب نے بہترین معیاری فرنیچر ڈسپلے کیا ہے۔انہوں نے کہا  کہ پنجاب کے تمام شہریوں کو فرنیچر نمائش کے لیے دعوت دیتا ہوں۔

صدر فرنیچر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ خریداروں کے لیے 30 فیصد ڈسکاونٹ کا اعلان کرتے ہیں۔