جیکب آباد،23 مارچ (اے پی پی ): یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال کی قیادت میں ڈی سی آفیس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ہے۔ریلی میں ضلعی افسران، شہریوں سمیت اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمت ہیں کہ اک آزاد، خود مختار ریاست میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں،وطن عزیز میں ہر فرد کو ملک و قوم کی ترقی کے لیے سچی لگن، ایمانداری اور قومی جذبے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بہترین تعلیم تربیت، دوسروں کے حقوق کی پاسداری، اخلاقیات کے ذریعے معاشرتی مسائل کم کیے جا سکتے ہیں۔
ریلی کے اختتام پر وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔
سورس:وی این ایس، جیکب آباد