حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے؛وزیراعظم عمران خان

20

اسلام آباد،2مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے معاونِ خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے گفتگو کرتےہوئے کیا۔ جنہوں نے بدھ کویہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے اندرونی طور پر بے گھر لوگوں (آئی ڈی پیز) کے مسائل اور انکی اپنے گھروں میں واپسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ،اس کے علاوہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی گفتگو ہوئی۔