اسلام آباد،13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دولت کا انجام دیکھنا ہو تو آصف زرداری اور نواز شریف کو دیکھ لیں، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں ، اپوزیشن عدم اعتماد لانے کی وجہ بتائے ، اوورسیز پاکستانیز ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پارلیمنٹ ہائوس میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وفاقی وزراء اور اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دوست وہ ہے جو امتحان میں دوست کے ساتھ کھڑا ہو اگر مصیبت آئے تو عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو جائو۔وزیرداخلہ نے کہا کہ دنیا میں اس سے بڑی بیوقوف اپوزیشن نہیں دیکھی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن عدم اعتماد لانے کی کوئی وجہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی کیلئے آگے بڑھیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ اس ملک میں 15تاریخ کے بعدسیاست شروع ہو رہی ہے اس دوران ملیشیایاسول ملیشیا لائے تو کچل دوں گا اپوزیشن کو سیکیورٹی چاہیے توہمیں بتائے اگرضرورت پڑی تواسلام آبادمیں فوج طلب کر سکتا ہوں۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











