چنیوٹ ؛پولیس  تفتیشی افسران کی درجہ بندی کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد ، 44 افسران نے شرکت کی

29

چنیوٹ،13 مارچ  (اے پی پی ):آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق پولیس افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی درجہ بندی کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی،ضلع بھر کے ڈی ایس پیز کی زیرنگرانی تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا۔پولیس لائن چنیوٹ میں منعقدہ تحریر امتحان میں ضلع بھر سے 44 تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

تفتیشی افسران میں انسپکٹرز،سب انسپکٹرز،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز نے شرکت کی۔ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد عامر خان نیازی نے تحریری امتحان کے تمام مراحل کی نگرانی کی۔ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری امتحان پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے پولیس افسران کی کیپسٹی بلڈنگ میں اضافے کی کڑی ہے۔

 تفتیشی مراحل کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔تحریری امتحان میں کارکردگی کی بنا پر پولیس افسران کو مختلف درجہ بندیوں میں شامل کیا جائے گا۔

سورس:وی این ایس، چنیوٹ