دہشتگرد ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ملک میں مسلک اور مذہب کی جنگ ہو، دشمن کو بتا دیتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے ہیں؛ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم 

66

لاہور، 4 مارچ ( اے پی پی ): صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم  نے کہا ہے کہ دہشتگرد ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ملک میں مسلک اور مذہب کی جنگ ہو، دشمن کو بتا دیتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہا کہ سانحہ پشاور کی پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں  مذمت کرتی ہیں،  شہدا  کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتوں کی کوششوں کو ناکام بنائے ہیں ۔

سورس؛وی این ایس، لاہور