رینالہ خورد؛کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی اعجاز کا دیہی مرکز مال، سہولت بازار کادورہ

19

اوکاڑہ،21مارچ(اے پی پی ): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رینالہ خورد کا دورہ کیا۔انہوں نے دیہی مرکز مال، سہولت بازار،اورنئی تنصیب شدہ سٹریٹ لائٹوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نےٹی ایچ کیو رینالہ خورد کا بھی دورہ کیا۔

 کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے کہا کہ عوامی سہولت علاقائی ترقی اور لوگوں کے مسائل کا فوری حل تمام افسران پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کریں،میونسپل سروسز کوبہتربنانے اورشہروں میں صفائی ستھرائی کے معاملات کو روزانہ کی بنیادد پر بہتر بنانے پرزور دیا۔

بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ پٹواریوں کے ٹریننگ سیشن کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تربیتی کورس سرکاری ملازمین کی کار کردگی کو بہتربنانے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔ اس لئےتربیت کے دوران حاصل کئے گئے علم کے ذریعے اپنے اداروں کی کار کردگی کو بہتر بنائیں اور لوگوں کے دفاتر سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

کمشنر ساہیوال نےاسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد آفس لان میں امرود کا پودا بھی لگایا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر قمر محمود خان منج بھی ہمراہ تھے۔

سورس؛وی  این ایس، اوکاڑہ