اسلام آباد، 21 مارچ (ا ے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے وفاقی ترقی و تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ستائیس مارچ کو لوگ خود نکلیں گے یہ حق و باطل کی جنگ بن چکی ہے۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں علی نواز اعوان نے کہا کہ پورا ملک خصوصاً وفاقی دارالحکومت کے عوام 27مارچ کو اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے پرجوش ہیں۔ مقامی سطح پر جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بھر میں استقبالیہ کیمپوں کی تنصیب کے ذریعے عوام کے جذبات کی ترجمانی کا سلسلہ جاری ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ 27مارچ کو دس لاکھ سے زائد لوگوں کا پریڈ گراؤنڈ میں خیر مقدم کرینگے اور پاکستان سے کرپشن، خود غرضی اور بددیانتی کی سیاست کے دائمی انجام کا واضح پیغام دیں گے ۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد