اسلام آباد،11مارچ (اے پی پی): پاکستان تحریک انصاف انٹرنیشنل چیپٹر کے سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ ریاڑنے کہاہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے تاریخی اقدامات پر حکومت کے مشکور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑنے کہاکہ سیاسی گدھ مواقع کی تلاش میں تھے ،آئل 60بیرل سے 120پر چلا گیا تو انہوں نے مہنگائی کو ایشو بنایا ،چھوٹے کارتوس دوبارہ میدان میں آگئے اور عوامی استحصال شروع کیا اور یہ سیاسی گدھ ایک مرتبہ پھر ملک کے گوشت کو نوچنے کی کوشش میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس لیے آئے ہیں کہ ہم عوام کو یہ بتائیں کہ ہم سب کو اس وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جو پاکستان کو تین برس میں معاشی افق کی بلندیوں پر لے کر آئے ہیں ۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد