سکھر؛ خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں غیرسرکاری تنظیم “روزن” کی جانب سے یوم خواتین کے سلسلے میں تقریب منعقد

42

سکھر،25مارچ (اے پی پی):  خواتین کے حقوق کیلئے کوشاں غیرسرکاری تنظیم “روزن” کی جانب سے عالمی یوم خواتین 08 مارچ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کے تعاون سے  تقریب منعقد کی گئی۔  تقریب میں سندھ حکومت کے محکمہ وومن ڈولپمنٹ، وومن کمپلینٹ سینٹر، اے ڈی بی لا کالج،   بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے سرکردہ کارکنوں نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض روزن کی ضلعی کوآرڈینیٹر صائمہ انور اور اولیا شاہانی نے کی۔ صائمہ انور نے کہا کہ اس تقریب کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صوبہ سندھ کی خواتین کو بھی ملک اور دنیا کے باقی حصوں میں بسنے والی خواتین کا ہمقدم بنایا جائے اور حقوق نسواں سے متعلق آگہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

 اس موقع پر اے ڈی بی لا کالج سکھر کے پرنسپل امتیاز سومرو نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو اہم حقوق دئے گئے ہیں اسی لئے ہمیں چاہئے کہ خواتین کو انہی افکار کے مطابق حقوق دیں۔

ایم آر ڈی او کی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سائرہ سولنگی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اب تک خواتین کو ان کے جائز حقوق میسر نہیں ہوسکے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ خواتین کو نظام عدل سے فوری اور آسان انصاف نہیں ملتا۔

 ڈی آئی جی پولیس سکھر کے دفتر میں قائم وومن کمپلینٹ سینٹر کی نگران رخسانہ منگی نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے محدود وسائل میں رہتے ہوئے خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ خواتین کے تحفظ سے متعلق اقدامات کو مزید بہتر کرنے کی ضمن میں سول سوسائٹی کو اپنا کردار بان رکے جاری رکھنا ہوگا۔

تقریب سے خطا  ب میں  محکمہ وومن ڈولپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار تھہیم کا کہنا تھا کہ خواتین کو حقوق دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خواتین کو مکمل حقوق دیئے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

تقریب کے دوران وکلا، سوسل سوسائٹی کے کارکنوں اور سماجی تنظیموں کے سرگرم افراد نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والے افراد کو ایوارڈ بھی دیئے گئے۔

سورس:وی  ا ین ایس، سکھر