سکھر،21مارچ (اے پی پی):مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کردیا گیا ۔ دنیا بھر سے مندوبین کی کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے ۔پیر کے روز مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورکے ڈپارٹمنٹ آف بیسک سائنس اینڈ رلیٹیڈ اسٹیڈیزکے زیر اہتمام سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ “انٹرنیشنل کانفرنس آن میتھامیٹکس اینڈ اپلائڈ سائنسز”کی افتتاحی تقریب کیمپس کے مرکزی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں مہمان خاص ڈائریکٹر پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں سابق چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل سید عبدالقادر شاہ، وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی، وائس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو، وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپورپروفیسر ڈاکٹر رضا علی بھٹی، سابق وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈولپمنٹ خیرپورپروفیسر نور احمد شیخ، پرووائس چانسلرمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپور پروفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع قریشی شامل تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص ڈائریکٹر پیر عبدالقادر شاہ جیلانی انسٹیٹیویٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ کیپٹن (ر) ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس خیرپور میں ہورہی ہے آج کے دور میں تحقیق کی بڑی اہمیت ہے روز بروز نئی جدید ٹیکنالوجی آرہی ہے ہمیں اس کے ساتھ چلنے کے لیے خود کو تیار رکھنا پڑے گا ہمیں کچھ کرکے دکھانا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر مہران انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر طحہ حسین علی نے کہا کہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمثبت اور بہترین رواج قائم کررہی ہے آج کی یہ کانفرنس اس کا واضح ثبوت ہے کانفرنس میں بین الاقوامی اور ملکی ماہرین جدید دور کے تقاضوں کو مکمل کرنے پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے جو ہمارے لیے فائد مند ہوگا۔
کانفرنس میں سابق چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل سید عبدالقادر شاہ، ئس چانسلر شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو،وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپورپروفیسر ڈاکٹر رضا علی بھٹی،سابق وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اسکل ڈولپمنٹ خیرپورپروفیسر نور احمد شیخ نے بھی سیر حاصل خطاب کیا۔ اس سے قبل کانفرنس کے شروعات میں کانفرنس کے چیئرمین پروفیسر داکٹر رفیق احمد میمن نے تمام ملکی اور بین الاقوامی مہمانان گرامی کو خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے خوش آمدید کہا اور سندھی روایتی ثقافتی اجرک اور ٹوپی کے تحفے پیش کیے۔
واضح رہے کہ تین روزہ کانفرنس میں امریکا، ترکی، ڈنمارک، چائنا، سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے آئے ہوئے 150 سے زائد ماہرین، محقق اور دیگر تعلیمی دوست پروفیسرزاپنے مقالے پیش کریں گے جبکہ کانفرنس میں 600 سے زائد طلبہ و طالبات اور تحقیقی طلبہ شرکت کررہے ہیں۔
سورس:وی این ایس، سکھر