سکھر:سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام   سیلف ڈیفنس، فرسٹ ایڈ، ریسکیو، فائر فائیٹنگ کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

37

سکھر،25مارچ(اے پی پی ):سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے شہباز تائیکوانڈو اکیڈمی میونسپل اسٹیڈیم میں سیلف ڈیفنس، فرسٹ ایڈ، ریسکیو، فائر فائیٹنگ کے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔جس کے مہمان خصوصی اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن تھے۔دیگر مہمانان گرامی ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی،غلام مصطفیٰ پھلپوٹو،پوسٹ وارڈن آغا اکرم درانی تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے 100سے زائد تائیکوانڈو کے کھلاڑیوں کو فرسٹ ایڈ ریسکیو فائرفائیٹنگ کی تربیت دی۔

  مہمان خصوصی حاجی محمد جاوید میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع پاکستان دراصل استحکام پاکستان ہے۔ہر پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا  کہ ملک کی حفاظت اور قومی یکجہتی کے لئے سول ڈیفنس پر عزم ہے۔

سورس:وی  این ایس، سکھر