لاہور ، مارچ 21(اے پی پی): ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاست جب ملک دشمنی کی سرحدوں تک چلی جائے تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کسی حد تک تو اچھی لگتی ہے مگر جہاں وہ ملک دشمنی کی سرحدوں تک چلی جائے جائے تو اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری تمام سیاستدانوں سے درخواست ہے کہ او آئی سی کے اجلاس کے موقع پر سیاست نہ کریں کیونکہ یہ آپ کے ملک کی ساکھ کا مسئلہ ہے اور امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ سیاست سرحدوں کے اندر اچھی لگتی ہے اور میرا خیال ہے کہ بلاول بھٹو سے غلطی ہوئی ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ وہ ملک دشمنی کا ایجنڈا لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کو اس سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔
سورس؛ وی این ایس، لاہور











